روم ۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اطالوی پولیس نے آج کہا کہ انہوں نے جرمن میں کرسمس مارکٹ پر گذشتہ سال کے دہشت گرد حملہ کرنے والے مشتبہ شخص انیس عامری سے رابطہ رکھنے والے برلن کے ایک اسلامی دہشت گرد سل کے خاتمہ میںا پنے جرمن ہم منصبوں کی مدد کی ہے۔ اطالوی اسٹیٹ پولیس فورس کے انسداد دہشت گردی شعبہ کے مطابق اس طاقتور گروپ کے خاتمہ کا عمل دو ماہ کی تحقیقات کی تکمیل کے بعد جنوری میںاختتام کو پہنچا۔ 4 ڈسمبر 2016ء کو اطالوی بندرگاہ انکونا پر دو افراد کی گرفتاری کے بعد مشتبہ افراد کے خلاف یہ تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ اطالوی حکام سمجھتے ہیں کہ کانگو کا شہری 26 سالہ شومبا نکانگا اور مراقش کا 22 سالہ سفیان عامری شام و عراق میں داعش کیلئے لڑنے کے عزم کے ساتھ براہ استنبول سفر کا منصوبہ بنارہے تھے۔ عامر کو ملک بدر کرتے ہوئے جرمن بھیج دیا گیا تھا۔