اٹلی میں سابق سی آئی اے اہلکار کی سزا میں تخفیف

روم، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے صدر سرجیو میٹاریلانے آج کہا کہ انہوں نے امریکہ کی سنٹرل انٹلی جنس ایجنسی (سی آئی اے ) کی سابق افسر سبرینا ڈی سووسا کو جزوی معافی دے دی ہے ۔محترمہ سووسا کو اٹلی کے ایبسنٹیا میں مصر کے ایک مذہبی لیڈر کا اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔مسٹر میٹاریلا کی جانب سے محترمہ سووسا کی سزا کی مدت کو چار سال سے گھٹا کر تین سال کئے جانے کے بعد وہ اب جیل کے بدلے کسی اور پابندی کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔امریکہ ۔پرتگال کی دوہری شہریت والی محترمہ سووسا کو پرتگال پولیس نے گزشتہ ہفتے حراست میں لیا تھا۔ تاہم انہوں نے اغوا میں اپنے ملوث ہونے سے انکار کیا تھا۔ محترمہ سووسا کی وکیل نے کہا کہ مسٹر میٹاریلا کے فیصلے کے بعد اسے جیل سے رہا کر دیا گیا ہے اور اب انہیں کسی کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

 

کم جونگ قتل کیس میں2خواتین پر مقدمہ درج
کوالالمپور، یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نیم کے قتل کے معاملے میں دو خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ایک انڈونیشیائی اور دوسری ویٹنام کی شہری ہے۔ملائیشیا کی پولیس نے دونوں خواتین ستی عائشہ (25) اور دوان تھی ھوونگ (28) کو عدالت میں پیش کیا جہاں ان پر کے الزامات عائد اگر دونوں خواتین مجرم قرار دی جاتی ہیں تو پھانسی کی سزا دی جا سکتی ہے ۔واضح رہے کہ کوالالمپور کے اہم ہوائی اڈے پر دو خواتین نے 13 فروری کو کم جونگ کے چہرے پر نرو ایجنٹ لگا کر قتل کر دیا تھا۔ وہ شمالی کوریا کی حکومت پر تنقید کرتا تھا۔اقوام متحدہ کے مطابق نرو ایجنٹ کیمیائی مادہ قتل عام کا ہتھیار ہے ۔