روم۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) تارکین وطن کی ایک کشتی میں جسے سِسلی اور شمالی آفریقہ کے ساحل کے درمیان روک دیا گیا تھا، 30 نعشیں دستیاب ہوئیں۔ اٹلی کے خبر رساں ادارہ نے دہریہ اور ساحلی محافظین کے حوالے سے یہ خبر دی ہے ۔ بچاؤ کارکنوں نے یہ ہولناک دریافت کی جبکہ وہ ماہی گیری کی ایک کشتی میں جس میں 590 پناہ گزین اور تارکین وطن سوار تھے، داخل ہوئے۔ وہ تمام مسافر پریشانی کی حالت میں تھے اور کشتی میں اتنے زیادہ مسافر سوار تھے کہ اس سے پہلے راحت رسانی اور بچاؤ کارکنوں کو ایک کشتی میں اتنی زیادہ تعداد میں مسافرین نظر نہیں آئے تھے۔