اٹلی میں ’’بولونا ‘‘کے قریب تیل کا ٹینکر دھماکہ سے پھٹ پڑا ، دو افراد ہلاک ، دیگر 70 زخمی

ملن ۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) خام تیل کا ایک ٹینکر جس میں احتراق انگیز مادہ بھرا ہوا تھا، شمالی شہر بولونا کے قریب قومی شاہراہ پر دھماکہ سے پھٹ پڑا جس سے کم از کم دو افراد ہلاک اور دیگر 70 زخمی ہوگئے۔ ٹینکر جزوی طور پر تباہ ہوگیا اور قومی شاہراہ پر آگ پھیل گئی۔ مبینہ طور پر بعض افراد کھڑکیوں کے شیشے جو قریبی عمارتوں کے تھے، چکناچور ہوجانے کے بعد ٹکڑوں سے تصادم میں زخمی ہوگئے جن کی تعداد 60 تا 70ہے۔ بعض افراد بری طرح جھلس گئے ہیں۔ سرکاری عہدیدار فوری طور پر یہ انکشاف نہیں کرسکے کہ ٹینکر میں کونسا دھماکو مادہ بھرا ہوا تھا۔