اٹلی میں بارش اور سیلاب مہلوکین کی تعداد30

روم،5نومبر(سیاست ڈاٹ کام) اٹلی میں طوفانی بارش، سیلاب اور زمین کھسکنے سے ہلاکتوں کی تعداد 30ہوگئی ہے ۔اٹلی میں شدید بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سسلی میں سیلاب کے باعث 10 افراد بشمول تین بچے ہلاک ہوئے جن میں ایک خاندان کے 9 افراد شامل ہیں ۔طوفان سے شمالی اٹلی میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیلے جنگلات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ، متاثرہ علاقوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہیں ۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اٹلی کے شہر سارڈینیا میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر جرمن سیاح اور ایک خاتون ہلاک ہوگئے ۔