اٹلی : طیارے و ہیلی کاپٹر میں تصادم، 5 ہلاک، 2 زخمی

روم 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے پہاڑی سلسلے میں ایک چھوٹے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شمالی اٹلی میں سوئٹزرلینڈ اور فرانس کی سرحد کے نزدیک چھوٹے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ جائے وقوع پر منفی درجہ حرارت اور موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔