اٹلی زلزلہ میں ہلاکتوںکی تعداد 247 ہوگئی

اکومولی (اٹلی) ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے وسطی علاقوں میں آئے زبردست زلزلہ میں ہلاکتوں کی تعداد 247 ہوگئی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں واقع مواضعات شدید طور پر متاثر ہوئے جہاں کئی عمارتیں ملبہ میں تبدیل ہوگئیں، جہاں بچاؤکاری عملہ اب بھی وہاں پھنسے ہوئے افراد کو تلاش کررہا ہے۔ سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جن میں سے کچھ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ کل صبح کی اولین ساعتوں میں آئے زلزلہ میں منہدمہ عمارتوں کے ملبہ میں اب بھی رجنوں افراد کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ بچاؤکاری عملہ کل رات بھر ملبہ میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے اور انہیں تلاش کرنے میں مصروف رہا۔ وزیراعظم میٹیورنیزی نے کل اماٹریس موضع کا دورہ کرنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا تھا۔