اٹاوہ،26اپریل(سیاست ڈاٹ کام )اترپردیش کے ضلع اٹاوہ جیل میں سنگین جرائم میں بند200سے زائدقیدیوں کوسخت محنت ومشقت سے ملنے والی مزدوری سے وہ گھروالوں کی زندگی کوبہتربنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ راج کیشور سنگھ نے ‘یواین آئی’ کوبتایاکہ قیدیوں کے معاوضے کی ادائیگی رہائی کے وقت چیک سے کی جاتی ہے ۔اسے حوصلہ افزائی کارقم کہاجاتاہے ۔جو قیدی دوسے چارمہینے میں اپنے معاوضے کی اجرت لیناچاہتاہے ۔اسے ان کے مطالبے کی بنیادپردے دیاجاتاہے ۔قیدی کے گھروالے وقتاًفوقتاً ملنے کے لئے آتے رہتے ہیں۔اس وقت قیدی اپنے گھروالوں کواجرت کی رقم دیتاہے ۔انہوں نے بتایاکہ کچھ قیدی اپنی اس اجرت سے جرمانہ بھی اداکرتے ہیں ساتھ ہی اپنے مقدمے کی پیروی بھی کرتے ہیں۔خواتین بیرک میں تقریبا دس خاتون قیدی ہیں جو باورچی خانے اور حفظان صحت میں کام کرتی ہیں‘انہیں بھی معاوضہ دیاجاتا ہے ۔