اٹاوہ4اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش میں آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر اٹاوہ میں حادثے کا شکار ڈی سی ایم سے جمعرات کو دو لگژری کاروں کے ٹکرانے سے کار سوار دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور آٹھ دیگر شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔سیفئی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نرمل سنگھ بشٹ نے یہاں بتایاکہ آج علی الصبح 3 بجے آگرہ سے لکھنؤ جا رہی ڈی سی ایم مشرقی نگلا سوی کے پاس ٹائرپھٹنے سے حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں ڈی سی ایم کا ڈرائیور سنجے کمار ولد گہارام باشندہ کھلدھار تھانہ تاکھا ضلع دھار مدھیہ پردیش، کنڈکٹر کندن چوہان ولد بلونت سنگھ باشندہ آشا ہور تھانہ مہیشور ضلع کھرگون مدھیہ پردیش زخمی ہوگئے ۔اطاعات کے مطابق ڈی سی ایم جب ضلع اٹاوہ کے تھانہ چوبیا علاقے کے تحت چینل نمبر 119 پر گاؤں نگلا سوی مشرقی کے پاس پہنچی تو ڈی سی ایم گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور رفتار تیز ہونے کی وجہ بے قابو ہوکر ایکسپرس وے پر ہی پلٹ گئی۔