آکار پٹیل ایمنسٹی کے صدر مقرر

لندن 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) صحافی اور ادیب آکار پٹیل نے آج نئے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر کی حیثیت سے ایمنسٹی ٹی انٹرنیشنل نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا وہ ایمسنٹی انٹرنیشنل انڈیا کی کارروائیوں کے سربراہ ہوں گے ۔ آکار پٹیل نے کہا کہ وہ اپنے جرنلزم میں انسانی حقوق کی تکمیل کے پابند رہے ہیں اور ان کی تحریروں کی وجہ سے ہی انہیں یہ اہم عہدہ حاصل ہوا ہے ۔

شیوسینا کی گولڈن جوبلی
ممبئی ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) بال ٹھاکرے کی جانب سے علاقائی شناخت کیلئے 1966 میں قائم کردہ شیوسینا کل 50 سال کی ہوجائے گی۔ اس جماعت کو سیاسی تغیرات اور داخلی انتشار کے بعد مہاراشٹرا میں اب پہلا مقام حاصل کرنے کیلئے زبردست چیلنج درپیش ہے۔ شیوسینا ایم پی سنجے راوت نے کہا کہ بعض مخصوص وجوہات کی بناء وہ ثانوی حیثیت کا رول ادا کرنے پر مجبور ہے جبکہ اس کی حلیف جماعت اقتدار پر قبضہ کے ساتھ برترموقف حاصل کرلیا۔