سائبرآباد کمشنر وی سی سجنار کا پالماکول دورہ
شمس آباد 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع پالماکول میں سائبرآباد کمشنر سی وی سجنار نے بی سی ریسیڈنشیل اسکول اور ٹرائیبل ویلفیر اینڈ ریسیڈنشیل پالماکول کا دورہ کیا جہاں 8 حلقوں کی ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ سائبرآباد کمشنر نے بتایا کہ ای وی ایم مشینوں کو اسٹرانگ رومس میں بھی محفوظ کردیا گیا ہے اور پالماکول اور اطراف کے علاقوں میں 11 ڈسمبر کو دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ شراب کی دوکانوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ پولیس کی بھاری جمعیت کو تعینات کیا گیا۔ پاسیس رکھنے والے کاؤنٹنگ ایجنٹس اور دیگر عہدیدار کو ہی داخلہ کی اجازت ہوگی۔ کاؤنٹنگ ایجنٹس کو صبح سات بجے سے قبل شمس آباد میں وینگا ممبا ہوٹل کے پاس پہونچنے کی ہدایت دی گئی ہے جہاں انھیں بس کے ذریعہ لیجایا جائے گا۔ پالماکول کے قریب گاڑیوں کی تلاشی کے لئے چیک پوائنٹ قائم کیا گیا۔ سیل فون پر پابندی عائد رہے گی۔ میڈیا پاس ڈی پی آر او رنگاریڈی سے حاصل کرنے ہوں گے۔ دو کمپنیوں سمیت ایک ہزار پولیس عملہ کو تعینات کیا گیا جن کی نگرانی دو ڈی سی پی رینک آفیسرس کریں گے۔ 11 ڈسمبر کو جلسوں اور ریالی کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تمام ایریا کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نگرانی کی جائے گی۔ اس موقع پر شمس آباد ڈی سی پی پرکاش ریڈی، شمس آباد اے سی پی اشوک کمار گوڑ، شمس آباد انسپکٹر وینکٹیش کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔