حیدرآباد 26 اگسٹ (پریس نوٹ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی کنوینر محمد امان اللہ خان نے 27 اگسٹ سے پولیس کمشنر آفس، بشیر باغ پر شروع کی جانے والی ان کی بھوک ہڑتال کو ملتوی کردیا ہے کیوں کہ پولیس عہدیداروں اور یونین نمائندوں کے درمیان بات چیت کامیاب رہی جس کے بعد انھوں نے ان کی جانب سے شروع کی جانے والی غیر معینہ مدت کی بھوک ہرتال کو ملتوی کردیا ہے۔
مجلس فیضان حضرت خواجہ مرزا محمد بیگؒ
حیدرآباد 26 اگسٹ (راست) ماہانہ مجلس حضرت خواجہ مرزا محمد بیگؒ واقع احاطہ درگاہ حضرت سردار بیگ قبلہؒ آغاپورہ کمان بھوئی گوڑہ میں 15 ذی الحجہ بروز دوشنبہ کو مقرر ہے جس میں بعد مغرب محفل سماع ہوگی۔
مولانا محمد نوراللہ شاہ چشتی مرزائی نگرانی کریں گے۔