حیدرآباد 28 جون (این ایس ایس) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) تلنگانہ اسٹیٹ کونسل نے حکومت تلنگانہ سے پرزور مطالبہ کیاکہ وہ نرسنگ اسٹاف کی تنخواہوں کو پی آر سی کے مطابق کرنے کے علاوہ آؤٹ سورسنگ نرسیس کو فوری طور پر مستقل کرے۔ سی پی آئی تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹری سی وینکٹ ریڈی نے وزیر صحت تلنگانہ سی لکشما ریڈی کو ارسال کردہ ایک مکتوب میں اس بات کی خواہش کی۔ اُنھوں نے اپنے مکتوب میں بتایا کہ تقریباً 200 نرسنگ اسٹاف جوکہ آؤٹ سورسنگ کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کیا تھا تقریباً 10 سال سے آؤٹ سورسنگ پر ہی خدمات انجام دے رہے ہیں جس کے باعث ان ملازمین میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے چونکہ اُن کی تنخواہیں انتہائی کم ہیں لہذا ان کو مستقل کرنے کی ضرورت ہے