علی گڑھ۔/21اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے زیر اہتمام24اگسٹ کو ہولی چوکی نزد شیو مندر ،دبرہ علی گڑھ میں 15سال عمر تک کے بچوں کی آنکھوں کی جانچ کا مفت کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔ پروگرام کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ایم اطہر انصاری نے بتایا کہ مذکورہ کیمپ میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ اور انسٹی ٹیوٹ آف اپتھلمالوجی کے معالجین، میڈیکو سوشیل ورکرس اور ریفریکشنسٹس بچوں کی آنکھوں کی جانچ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بچے اگر آنکھوں کے شدید امراض میں مبتلاء پائے جائیں گے انہیں مزید علاج یا آپریشن کیلئے جے این میڈیکل کالج اور دیگر ہسپتالوں میں بھیجا جائے گا جبکہ کیمپ میں علاج کی تمام سہولیات مفت مہیا کرائی جائیں گی۔