حیدرآباد /26 اگست ( پریس نوٹ ) عازمین حج کے تیرھویں قافلہ کو صدر نشین اے پی اسٹیٹ حج کمیٹی جناب مومن احمد حسین نے جھنڈی دکھائی اور عازمین حج کو مبارک باد دی۔ اس قافلہ میں 340 عازمین شامل ہیں۔ جناب ایم اے شریف ایم ایل سی نے عازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حج کمیٹی نے عازمین کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ ریاستی حج کمیٹی اس بات کی کوشش کررہی ہے کہ آئندہ سال سے وجئے واڑہ سے عازمین کی راست روانگی عمل میں آئے۔ جس طرح این چندر ا بابو کے دور میں حیدرآباد میں حج ہاؤز تعمیر ہوا تھا اسی طرح کڈپہ اور وجئے واڑہ میں حج ہاؤز تعمیر کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حج کمیٹی عازمین کی بہتر سے بہتر خدمت کرنا چاہتی ہے۔ اس موقعہ پر اے پی حج کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔