راج شیکھر ریڈی اور دیگر کو خراج ، حصول موقف تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( آئی این این ) : آندھرا پردیش ریاست کو خصوصی موقف کے لیے قائد اپوزیشن و صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج یہاں ضلع گنٹور کے نلہ پاڈو میں غیر معینہ بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے ۔ ہڑتال کے آغاز سے قبل جگن موہن نے ان کے والد و سابق چیف منسٹر متحدہ آندھرا پردیش ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریاست کے خصوصی موقف کے مطالبہ کے طور پر جانوں کی قربانی دینے والے پانچ افراد کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس ہڑتال میں وائی ایس کانگریس پارٹی کارکنوں کے علاوہ کسانوں اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جب کہ دیکشا میں خصوصی طور پر شرکت کرنے والوں میں سینئیر قائدین مسرس اوما ریڈی وینکٹیشورلو ، امباٹی رام بابو ، بوستہ ستیہ نارائنا ، ٹی رگھورام ، وائی وی سبا ریڈی اور دیگر قائدین شامل ہیں ۔ دیکشا کے آغاز کے بعد صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے ریاست کی برسر اقتدار تلگو دیشم حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست کو خصوصی موقف کے حصول میں ناکام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو پر الزام لگایا کہ این ڈی اے کی زیر قیادت مرکز کی بی جے پی حکومت کے ساتھ تائیدی پارٹی ہوتے ہوئے بھی خصوصی موقف کے لیے دباؤ بڑھانے میں یکسر ناکام ثابت ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر پر زور الفاظ میں اعلان کیا کہ وہ مرکز کی جانب سے ان کے مطالبہ کو قبول کرنے تک اپنی غیر معینہ بھوک ہڑتال کو جاری