گنٹور ۔ 25 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش اسٹیٹ مائناریٹیز کمیشن نے ریاست میں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے مرکز سے 200 کروڑ روپئے کی امداد طلب کی ہے ۔ مینیجنگ ڈائرکٹر محمد ہدایت نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں 23 جنوری کو مرکزی وزارت اقلیتی امور کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے موقع پر آندھرا پردیش میں حج ہاوز کی تعمیر کیلئے 25 کروڑ روپئے کی اجرائی کیلئے نمائندگی کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مائناریٹیز کمیشن نے آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت کے علاقہ میں محصلہ وقف اراضیات کیلئے 200 کروڑ کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور آندھرا پردیش میں اقلیتوں کیلئے مولانا ابوالکلام آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے قیام کی تجویز مرکز کو روانہ کرد