آندھرا تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال اور اطراف کے علاقوں میں ہوا کے دباو میں کمی کے اثر سے ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اوسط تا موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں آئندہ دو دن کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور بارش کا امکان بھی ہے ۔