آندھراپردیش کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کیلئے سنگاپور سے مدد

حیدرآباد 17 جون (این ایس ایس) آندھراپردیش کے وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات پی نارائنا نے آج کہاکہ نئے ریاستی دارالحکومت کی تعمیر و ترقی کے لئے اُن کی حکومت نے حکومت سنگاپور سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نارائنا نے سنگاپور کے سرکاری عہدیداروں سے بات چیت بھی کی۔ بعدازاں اخباری نمائندوں سے کہاکہ حکومت سنگاپور آندھراپردیش کے لئے نیا دارالحکومت تعمیر کرنے کی کوششوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پی نارائنا نے کہاکہ چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو بین الاقوامی معیارات کے مطابق نیا دارالحکومت تعمیر کرنا چاہتے ہیں جو تمام عصری سہولتوں سے آراستہ رہے گا۔