نئی دہلی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہاکہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اُن کے جانشین نریندر مودی آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے سے متعلق یو پی اے حکومت کے وعدہ کی تکمیل کریں گے کیوں کہ بی جے پی قائدین سے مشاورت کے بعد ہی یہ وعدہ کیا گیا تھا۔ منموہن سنگھ نے آندھراپردیش کے موضوع پر راجیہ سبھا میں جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ اُنھوں نے 20 فروری 2014 ء کو ہندوستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے ایوان پارلیمنٹ میں واضح طور پر یہ وعدہ کیا تھا۔ منموہن سنگھ نے کہاکہ اُس وقت ایوان میں قائد اپوزیشن ارون جیٹلی اور بی جے پی کے دیگر سینئر قائدین سے تبادلہ خیال کے بعد اُنھوں نے آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کا وعدہ کیا تھا۔