آندھراپردیش پولیس کی تقسیم کا عمل شروع : ڈی جی پی

حیدرآباد 11 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اور سابق ریاست آندھراپردیش کے درمیان پولیس عملہ اور انفراسٹرکچر کی تقسیم کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل وی پرساد راؤ نے کہاکہ تقسیم کا عمل شروع ہوگیا ہے اور سرکاری سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جو محکمہ پولیس میں ملازمین کے تقررات کا جائزہ لیں گے۔ اِس سوال پر کہ آیا اِس عمل سے انتخابات کے موقع پر آندھراپردیش اور تلنگانہ میں پولیس کی تعیناتی کیلئے کوئی مسئلہ پیدا ہوگا، اُنھوں نے کہاکہ دونوں علاقوں میں بہ یک وقت پولیس تعینات کیا جائے گا۔