آندھراپردیش میں حکومت تلگودیشم کی ہی ہوگی، چندرابابو نائیڈو کا بیان

حیدرآباد 5 مئی (سیاست نیوز) صدر تلگودیشم اور چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو نے یقین ظاہر کیاکہ آندھراپردیش میں تلگودیشم کی ہی حکومت رہے گی۔ انھوں نے کہاکہ ان کی حکومت کے اچھے کاموں کی وجہ سے پارٹی کو مودی کے سی آر اور جگن کی طرف سے دیئے گئے چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملی۔ چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ اس وقت شکست وائی ایس آر کانگریس کی آنکھوں کے سامنے ہے اور تاثر ایسا دیا جارہا ہے جیسے وائی ایس آر کانگریس کی کی کابینہ حلف لینے والی ہے۔ صدر تلگودیشم نے پارٹی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعادہ کیاکہ تلگودیشم ہی دوبارہ حکومت تشکیل دے گی۔