آندھراپردیش میں تلگو دیشم حکومت کے ایک سال کی تکمیل

ریاست کا عظیم عہد ‘منگل گیری میں آج بڑے پیمانہ پر جلسہ عام
حیدرآباد 7 جون ( این ایس ایس ) چندرا بابو نائیڈو کے زیر قیادت آندھرا پردیش کی تلگودیشم حکومت اپنے ایک سال کی تکمیل پر دو شنبہ 8 جون کو منگل گیری میں عظیم عہد لے گی ۔ منگل گیری ہی وہ مقام ہے جہاں چندراء بابو نے گذشتہ سال 8 جون کو آندھرا پردیش کے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا تھا اور اپنی حکومت کے قیام کی پہلی سالگرہ بھی اسی مقام پر منعقد کررہے ہیں ۔ جس کے پیش نظر منگل گیری میں بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ جہاں چندرا بابو نائیڈو کے جلسہ عام میں چار تا پانچ لاکھ عوام کی شرکت متوقع ہے ۔ ریاستی چیف منسٹر آئی وائی آر کرشنا راو اور مشیر (مواصلات) پرکالہ پربھاکر نے ریاست کے 13 اضلاع کلکٹرس سے ویڈیو کانفرنسنگ کی ۔ چیف سکریٹری نے بابو کو جلسہ میں تمام 13 اضلاع کے عوام کو جمع کرنے کی ہدایت کی اور صرف پڑوسی اضلاع گنٹور ‘کرشنا ‘پرکالم اور مغربی گوداوری پر ہی انحصار نہ کیا جائے ۔جلسہ میں شرکت کرنے والوں کو پینے کا صاف پانی ‘غذا اور ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنے کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں ۔