آندھراپردیش میں بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے اسٹڈی سنٹرس کو بند کردینے پر غور

حیدرآباد۔22جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی  جو مالیاتی بحران کی شکار ہے آندھراپردیش میں تمام اسٹڈی سنٹرس کو بند کردینے کی تجویز پر غور کررہی ہے اور ہوسکتا ہے کہ اس ریاست میں اس کے تقریباً 92 اسٹڈیز سنٹرس کو بند کردیاجائے گا۔ اس یونیورسٹی نے جو ہر سال زائد از ایک لاکھ گریجویٹس تیار کرتی ہے۔ یونیورسٹی بیان کیاجاتا ہے کہ آندھراپردیش کے اسٹڈی سنٹرس کی نگہداشت کا کام روک دینے کا بھی منصوبہ بنارہی ہے۔ یونیورسٹی کو دونوں ریاستوں سے معقول فنڈس نہ ملنے کے بعد اسے تقریباً 400ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے اور ہر سنٹر کے لئے ماہانہ نگہداشت کے اخراجات 25000 برداشت کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ یونیورسٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا’’ اگر ہمیں فوری طورپر فنڈس موصول نہ ہوں تو ہم دو ماہ کے اندر ان سنٹرس کو بند کردیںگے‘‘  بی آر امبیڈکراوپن یونیورسٹی کو آندھراپردیش اور تلنگانہ سے ان کی آبادی کے لحاظ سے قرض ملا کرتے ہیں۔ لیکن یونیورسٹی کو تاحال حکومت تلنگانہ سے صرف 6کروڑ کے لگ بھگ رقم وصول ہوئی ہے۔ جہاں تک حکومت آندھراپردیش کا تعلق ہے اس نے ابھی یونیورسٹی کو فنڈس میں سے اپنا حصہ ادا نہیں کیا ہے۔ یونیورسٹی کا سالانہ بجٹ تقریباً 14کروڑ روپئے ہے اور اس کے ہاں درکار رقم میں سے نصف سے بھی کم رقم دستیاب ہے۔ یونیورسٹی نے گریجویشن میں داخلہ کے لیے اہلیتی امتحان منعقد کرنے کے بعد اب دوسری مرتبہ صرف تلنگانہ میں ہی اہلیتی امتحان رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ جب کہ آندھرا پردیش میں اہلیتی امتحان پر کوئی وضاحت نہیں کی ہے ۔