آندھراپردیش میں آج ایس ایس سی نتائج

حیدرآباد ۔ 13مئی ( سیاست نیوز) آندھراپردیش میں گذشتہ ماہ منعقدہ امتحانات ایس ایس سی کے نتائج کا 14 مئی کو اعلان کیا جائے گا ۔ ریاستی محکمہ تعلیم کے مطابق 14 مئی کو صبح 11بجے نتائج جاری کئے جائیں گے ۔ اس مرتبہ نتائج کی اجرائی سے متعلق خاص بات یہ ہوگی کہ طلباء و طالبات اپنے نتائج راست ٹی وی کے ذریعہ بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں طلباء و طالبات اپنے نتائج دیکھنے کیلئے بہتر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور ان سہولتوں کے ایک حصہ کے طور پر نتائج www.rtgs.ap.gov.inویب سائیٹ کے ذریعہ دیکھ سکتے ہیں ۔ بتایا جاتا ہیکہ فائبرنیٹ کنکشن پائے جانے والے مکانات میں ٹی وی اسکرین پر طلباء و طالبات اپنا ہال ٹکٹ ٹائپ کرنے کے ساتھ ہی نتیجہ ظاہر ہونے ( دکھائی دینے) جیسے انتظامات کئے گئے ہیں ۔