آنجہانی چناریڈی کی 18 ویں برسی پر خراج عقیدت

حیدرآباد 2 ڈسمبر (این ایس ایس) آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر آنجہانی این چناریڈی کو اُن کی 18 ویں برسی کے موقع پر اندرا پارک میں واقع سمادھی پر آج تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے پراثر خراج عقیدت ادا کیا۔ آندھراپردیش قانون ساز کونسل کے چیرمین ڈاکٹر اے چکرا پانی، تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر مدھو سدن چاری، وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی، اپوزیشن لیڈر کے جانا ریڈی کے علاوہ آنجہانی چناریڈی کے دونوں فرزندوں رویندر ریڈی اور ششی دھر ریڈی نے ارکان خاندان کے ساتھ آنجہانی قائد کو خراج عقیدت ادا کیا۔ ڈاکٹر چناریڈی علیحدہ تلنگانہ کے بانیوں میں شمار کئے جاتے ہیں اور دو مرتبہ چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز رہے۔