حیدرآباد۔یکم جولائی(یو این آئی) آندھراپردیش کے آنجہانی وزیراعلی راج شیکھر ریڈی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم یاترا میں اداکارہ انوسیا بھردواج کردار ادا کریں گی جبکہ اداکار مموٹی اس فلم میں اہم رول اداکریں گے ۔اطلاعات کے مطابق انوسیا کرنول ضلع کی ایک سیاستداں کا رول اداکریں گی ۔اس سیاستداں نے اُس وقت اہم رول ادا کیاتھا جب وائی ایس آر اے پی میں برسراقتدار تھے ۔مموٹی ، اس فلم میں وزیراعلی راج شیکھر ریڈی کارول اداکریں گے۔