آنجہانی بابو جگجیون رام کی 108 ویں یوم پیدائش تقریب

حیدرآباد 5 اپریل (سیاست نیوز ) سابق نائب وزیر اعظم ہند آنجہانی بابو جگجیون رام کی آج 108 ویں یوم پیدائش تقاریب کا روایتی جوش و خروش کے ساتھ سرکاری طور پر انعقاد عمل میں آیا اور اس موقع پر گن فاونڈری پر واقع مجسمہ بابو جگجیون رام کو چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو‘ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی ‘وزیر فینانس مسٹر ایٹالہ راجندر رکن پارلیمان مسٹر سمن‘ رکن اسمبلی مسٹر بالا راجو ‘صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر اتم کمار ریڈی قائد اپوزیشن قانون ساز کونسل مسٹر محمد علی شبیر ‘انقلابی شاعر مسٹر غدر‘ سماجی جہد کار صدر و فانڈر ایم آر پی مسٹر مندا کرشنا مادیگا‘ کشمنر سوشیل ویلفیر مسٹر پراوین کمار آئی پی ایس کے علاوہ محتلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ اہم قائدین اور محتلف عوامی سماجی تنظیموں کے قائدین نے گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے آنجہانی بابو جگجیون رام کی سیاسی ‘ سماجی اور عوامی خدمات کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ جدید ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد منعقد شدنی آنجہانی بابو جگجیون رام کی یوم پیدائش تقاریب کو پہلی مرتبہ سرکاری طور پر منایا جارہا ہے جو ایک تاریخ ساز کارنامہ ہے ۔