آنجہانی این ٹی آر کو ’’بھارت رتن ایوارڈ‘‘ کامطالبہ

وشاکھاپٹنم میں تلگودیشم مہاناڈو کے دوران قرارداد کی منظوری
حیدرآباد 28 مئی (سیاست نیوز) بانی تلگودیشم پارٹی و سابق چیف منسٹر آنجہانی این ٹی راما راؤ کے آج یوم پیدائش کے موقع پر وشاکھاپٹنم میں جاری تلگودیشم پارٹی مہاناڈو پروگرام کے آج دوسرے دن آنجہانی این ٹی راما راؤ کو ’’بھارت رتن ایوارڈ‘‘ عطا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مہاناڈو پروگرام میں باقاعدہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔ مسٹر پرکالا پربھاکر راؤ مشیر حکومت آندھراپردیش نے این ٹی راما راؤ کو ان کی گرانقدر خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھیں بھارت رتن ایوارڈ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد پیش کی۔ ریاستی وزیر و صدر تلگودیشم پارٹی آندھراپردیش مسٹر کلا وینکٹ راؤ نے قرارداد کی بھرپور تائید کی۔ اس موقع پر تجویز پیش کی کہ آنجہانی این ٹی راما راؤ کو بھارت رتن ایوارڈ اس سال کسی بھی طرح عطا کرنے کے مطالبہ پر دستخطی مہم چلاتے ہوئے ان تمام دستخطوں پر مبنی پیپرس مرکزی حکومت بالخصوص وزیراعظم نریندر مودی کو روانہ کی جائیں۔ جس میں مہاناڈو میں شریک لاکھوں افراد نے منظوری دے دی۔