آمنڈ بورڈ کیلیفورنیا کے آمنڈس پروموشن پر ڈائیٹیشن شیلا کی تقریر

حیدرآباد 5 جون (سیاست نیوز) ڈائیٹیشن شیلا کرشنا سوامی، ڈائیٹ، نیوٹریشن و ویلنیس کنسلٹنٹ نے آج کہاکہ بادام کا باقاعدہ استعمال نہ صرف بھوک کم کرتا ہے بلکہ تغذیاتی ویٹامن ای اور مونو ان سیچو ریٹیڈ فیاٹ کو بہتر بناتا ہے۔ یہ نہ صرف امراض قلب کے جوکھم کو کم کرتا ہے بلکہ بلند فشار خون (بلڈ پریشر) کو قابو میں رکھتا ہے۔ آمنڈ بورڈ آف کیلیفورنیا کی جانب سے آمنڈس (باداموں) کے پراموشن کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ تجزیہ بتاتا ہے کہ بادام کھانے سے قسم دوم ذیابیطس کے مریضوں میں انسولین کی سطح میں اضافہ نہیں ہوتا ہے۔ مسٹر سدرشن مزمدار ریجنل ڈائرکٹر انڈیا کیلیفورنیا آمنڈس نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہندوستان کیلیفورنیا سے بادام درآمد کرنے میں چوتھا سب سے بڑا درآمد کنندہ ملک ہے۔