حیدرآباد ۔ /28 مارچ (سیاست نیوز) آلیر فرضی انکاؤنٹر کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے آج مقام واردات کا معائنہ اور دو سال قبل پیش آئے واقعہ کی منظر کشی کی ۔ایس آئی ٹی سربراہ و کمشنر پولیس سائبر آباد مسٹر سندیپ شنڈالیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آج آلیر پہونچ کر ضابطہ کی کارروائی مکمل کی۔ /7 اپریل 2015 ء کو تحریک غلبہ اسلام کے وقار احمد اور اس کے ساتھیوں سید امجد علی ، محمد ذاکر ، محمد حنیف عرف ڈاکٹر حنیف اور اظہار خان کو ورنگل سنٹرل جیل سے حیدرآباد میٹروپولیٹین کورٹس منتقل کرنے کے دوران آلیر میں انکاؤنٹر میں ہلاک کردیاگیا تھا ۔ وقار پر الزام تھا کہ اس نے مکہ مسجد بم دھماکہ کے بعد پولیس فائرنگ میں مصلیوں کی ہلاکت کا انتقام لیتے ہوئے پولیس کانسٹبل یو رمیش کو دھماکوں کی برسی کے موقع پر گولی مارکر ہلاک کردیا تھا ۔ (سلسلہ صفحہ 8 پر)