اسلام آباد 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) خود ساختہ جلاوطن آسیہ بی بی کے وکیل جو ایک پاکستانی عیسائی خاتون ہے، جسے اہانت مذہب مقدمہ میں عدالت کی جانب سے بری کردیا گیا ہے، وطن یعنی پاکستان واپس ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ کو اِس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ کیا 29 جنوری کے اُس کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لئے قبول کی جاسکتی ہے۔ سپریم کورٹ کے اِس فیصلے میں آسیہ بی بی کو اہانت مذہب کے مقدمہ میں بری کردیا گیا تھا۔ سیف الملوک گزشتہ سال صیانتی اندیشوں اور آسیہ بی بی کی برأت پر پھوٹ پڑنے والے تشدد کی وجہ سے نیدرلینڈ منتقل ہوگئے تھے۔