ملبورن 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے شمال مشرقی کوئنس لینڈ میں زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ ریختر پیما پر جس کی شدت 5.3 نوٹ کی گئی جو مقامی وقت کے مطابق صبح 9.14 بجے محسوس کیا گیا۔ بیورو آف موسمیات نے البتہ سونامی وارننگ جاری نہیں کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنڈابرگ علاقہ میں عوام نے عمارات کو ہلتا ہوا دیکھا جبکہ زلزلے کے جھٹکے یپون، سن شائن کوسٹ، برسبین اور گولڈ کوسٹ میں بھی محسوس کئے گئے جہاں کسی جانی یا مالی نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔