آسٹریلیا کے دفاعی بجٹ میں اضافہ پر چین برہم

کینبیرا ؍ بیجنگ ۔26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے اپنے دفاعی اخراجات میں اضافے کے اعلان سے خطے میں فوجی توسیع کے حوالے سے موجود خدشات کی عکاسی ہوتی ہے جبکہ چین کی جانب سے اس پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ 2016 کے دفاعی وائٹ پیپر کے مطابق فوجی اخراجات میں اگلے دس برس کے دوران تقریباً ساڑھے 21 ارب ڈالر تک کا اضافہ ہوجائے گا۔ سب سے بڑی سرمایہ کاری آب دوزوں پر کی جائے گی جبکہ اضافی بحری جہازوں، لڑاکا طیاروں اور عملے پر بھی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ منصوبہ بندی کے تحت دفاعی اخراجات 2021 تک آسٹریلیا کی مجموعی پیداوار کی 2 فیصد پر مشتمل ہوں گے۔
طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ
کھٹمنڈو ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک چھوٹا طیارہ کو جس میں 11 افراد سوار تھے، نیپال کے مغربی علاقہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ اس طرح اندرون 3دن ہمالیائی ریاست میں طیارہ حادثہ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ طیارہ ایرکستھمنداپ کی ملکیت تھا جسے کالی کوٹ ڈسٹرکٹ چلکھایا میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔