آسٹریلیا میں ایک کشتی سے 1.4 ٹن کوکین برآمد

سڈنی، 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں انسداد منشیات بیورو نے کل رات گئے ایک کاررروائی میں ایک کشتی پر چھاپہ مارکر 1.4 ٹن کوکین برآمد کی ہے جس کی قیمت 31.2 کروڑ ڈالر ہے ۔ جج مائیکل کینان اور غیر ملکی امور کے وزیر پیٹر ڈوٹوں نے بتایا کہ اس معاملے میں پانچ آسٹریلیائی شہریوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان پر غیر قانونی طور پر منشیات کی تجارت کی سازش رچنے کا الزام ہے اور اسکے ثابت ہونے پر انہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اتنی بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہونے کا یہ ریکارڈ ہے ۔ قبل ازیں 2001 میں 938 کلو کوکین برآمد کی گئی تھی۔ اس مہم میں آسٹریلیا کی مختلف ایجنسیوں کے علاوہ نیوز ی لینڈ کے کسٹم محکمہ نے ملکر انجام دیا ہے ۔