آسٹریلیا میں ایک مشتبہ دہشت گرد ہلاک

ملبورن ، 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی پولیس نے تھانے میں ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس 18سالہ نوجوان کو ملبورن کے ایک تھانے میں معمول کی پوچھ گچھ کیلئے بلایا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ حکام کو شبہ تھا کہ یہ نوجوان اسلامک اسٹیٹ کا ہمدرد ہے۔تاہم تھانے پہنچ کر اْس نے خنجر سے حملہ کرتے ہوئے دو اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔ اس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں یہ ہلاک ہو گیا۔ دونوں پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص شدت پسند ایک مقامی شاپنگ مال میں اسلامی ریاست کا ایک جھنڈا لہرا رہا تھا اور پولیس مہینوں سے اس پر نظر رکھے ہوئے تھی۔