آسٹریلیا میں امیگریشن قوانین مزید سخت

کینبرا ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی قدامت پسند حکومت نے امیگریشن قوانین میں مزید سختی کا بل متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت مہاجرین کو قلیل مدتی ویزا جاری کیا جائے گا، تاہم انہیں ملک میں مستقل سکونت کا اختیار نہیں ہو گا۔ جمعرات کی شب سینیٹ میں شدید بحث و مباحثے کے بعد آسٹریلیا کے ایوان زیریں نے جمعہ کو معمولی اکثریت سے اس بل کی منظوری دے دی۔ ٹمپریری پروٹیکشن ویزا یا غیرمستقل ویزا برائے تحفظ کے قانون کے تحت ملک میں داخل ہونے والے مہاجرین کو تین برس تک آسٹریلیا میں قیام کی اجازت ہو گی، تاہم وہ اس ویزا کے تحت آسٹریلیا میں مستقل سکونت کی درخواست دائر کرنے کے مجاز نہ ہوں گے۔