آسام میں VVPAT مشین میں خرابی،جیل کے خوف سے سابق ڈی جی کی خاموشی

دیسپور (آسام) 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسام جہاں پر تیسرے مرحلہ میں انتخابات ہونے جارہے ہیں، لچت نگر لور پرائمری اسکول کے پولنگ بوتھ پر ای وی ایم مشین سے ملحقہ VVPAT مشین میں خرابی دیکھ کر آسام کے سابقہ ڈی جی پی ہرے کرشنا ڈیکا نے شکایت کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی۔ کیوں کہ انھیں بتایا گیا تھا کہ اگر کسی شکایت کی صورت میں اگر وہ غلط ثابت ہوتے ہیں تو چھ ماہ جیل کی سزا کے مستوجب ہوسکتے ہیں۔