دیسور 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکن جیالوجیکل سروے کے مطابق چہارشنبہ کو آسام کے علاقہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے اثرات تبت میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکز دیبرو گڑھ سے 114 کیلو میٹر دور علاقہ میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پر 9 کیلو میٹر گہرائی تک اثرات نوٹ کئے گئے۔ زلزلہ رات 1.45 بجے ریکارڈ کیا گیا۔ یہ علاقہ برہمپترا ندی کے قریب چائے پیدا کرنے والے باغات سے بھرا پڑا ہے جو چین کی سرحد سے قریب ہے اور آبادی بہت ہی کم ہے۔