گوہاٹی 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج زیریں آسام میں سکیوریٹی کی صورتحال اور عسکریت پسندوں کے خلاف جاریہ کارروائی کا جائزہ لیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پاریکر نے آج یہاں ریڈ ہارسن ڈیویژن کا دورہ کیا جہاں اُنھیں زیریں آسام میں جاریہ عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات سے واقف کروایا گیا۔ انھیں گزشتہ سال ڈسمبر میں این ڈی ایف بی (ایس) عسکریت پسندوں کے ہاتھوں قبائیلیوں کے قتل عام کے بعد شروع کی گئی فوجی کارروائی سے آگاہ کیا گیا۔