آسام میں اغوا کی گئی خاتون کو چھڑا لیا گیا

ہائیلاکنڈی (آسام) ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 23 سالہ خاتون کو جو پیر سے لاپتہ ہوگئی تھی، آسام کے کریم گنج ڈسٹرکٹ میں اس کے مبینہ اغوا کاروں کے چنگل سے بچالیا گیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ اس خاتون کے والدین کی جانب سے پیر کو ایک ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ان کی بیٹی کا اغوا کیا گیا ہوگا کیوں کہ وہ 17 ستمبر کو ایک بجے دن کے بعد گھر واپس نہیں ہوئی جس پر پولیس نے فوری تحقیقات شروع کی اور پٹرولنگ ڈیوٹی کے دوران پولیس نے اسی دن رات تقریباً 11 بجے اس خاتون کو کریم گنج ڈسٹرکٹ کے مبارک پور علاقہ کے قریب اس کے مبینہ چار ملزم اغواکنندگان کے چنگل سے چھڑالیا۔ ہائیلاکنڈی پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج سرجیت چودھری نے یہ بات بتائی۔