گوہاٹی 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسام میں سیلاب کی صورتحال ہنوز سنگین بنی ہوئی ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ ریاستی وزیر اعلیٰ ترون گوگوئی نے بدترین طور پر متاثرہ گول پاڑہ اور کامروپ (رورل) اضلاع کا فضائی معائنہ کیا۔ سی ایم او کے عہدیداروں نے بتایا کہ تقریباً 45 منٹ تک وزیراعلیٰ نے فضائی معائنہ کیا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے اُن کا ہیلی کاپٹر اُن علاقوں میں لینڈنگ نہیں کرسکا جہاں ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں حالانکہ گوگوئی ریلیف کیمپوں کا دورہ کرنے کے خواہاں تھے۔ گول پاڑہ اور کامروپ (رورل) سے مزید ایک ایک نعشیں ملنے کے بعد سیلاب میں ہلاکتوں کی جملہ تعداد 40 ہوگئی ہے۔