گوہاٹی 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج وزیراعلیٰ آسام ترون گوگوئی سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ریاست میں سیلاب کی موجودہ صورتحال سے آگاہی حاصل کی جس میں گزشتہ تین دنوں کے اندر 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر چار لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ گوگوئی نے اس موقع پر راج ناتھ سنگھ سے کہاکہ ریاست میں سیلاب کی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ سی ایم او ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی شدت میں کمی کی وجہ سے حالات میں معمولی بہتری پیدا ہوئی ہے۔