گڈچیرولی۔29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) موضع امدیلی کے مکینوں کو اپنے گائوں میں سرکاری بس کے سفر سے استفادہ کرنے اور برقی کی سہولت پانے کے لیے 70 سال کا طویل انتظار کرنا پڑا۔ تقریباً 200 نفوس کی آبادی والا امدیلی گائوں جنگل سے گھرا ہے اور وہاں کے تمام لوگ تلگو بولنے والے ہیں۔ یہ گائوں مہاراشٹرا اور تلنگانہ کی سرحد پر ضلع گڈچیرولی کا دور افتادہ قریہ ہے۔ یہ ضلع ہیڈرکوارٹر سے تقریباً 220 کیلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ ابھی چند روز قبل تک یہاں برقی تھی اور نہ ہی ٹرانسپورٹ کی کوئی سہولت ۔
یوم قلب : لذیذ کھانے دل اور زندگی دونوں کیلئے خطر ناک
نئی دہلی 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان سمیت پوری دنیا میں آج ’’یوم قلب‘‘ منایا گیا جس کا بنیادی مقصد دل کی بیماریوں اور دل کا دورہ پڑنے کے تعلق سے بیداری عام کرنا ہے۔ اس محاذ پر تما م تر کامیابیوں کے باوجود ہندوستان میں آج بھی زائد از 80 فیصد لوگ ایسے کھانے شوق سے کھاتے ہیں جن کی بے پناہ لذت دل اور زندگی دونوں کی صحت کو خطرے میں ڈالتی ہے۔ آج کے موقع کے حوالے سے ایک جائزے میں بتا یا گیا ہے کہ 83 فی صد ہندستانیوں کو صحت سے زیادہ لذیذ ترین کھانے پسند ہیں ۔