آر ٹی سی کلا بھون میں آج کل ہند مشاعرہ

ملک کے ممتاز شعراء کرام کی شرکت، داخلہ مفت

حیدرآباد 15 جون (پریس نوٹ) دوردرشن کیندر رامنتا پور اور دوردرشن اُردو دہلی کی جانب سے ایک کل ہند مشاعرہ 16 جون بروز پیر بوقت شام 7 بجے اے پی ایس آر ٹی سی کلا بھون، باغ لنگم پلی میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس عظیم مشاعرہ میں ملک کے عظیم شعرائے کرام جن میں جناب منور رانا، جناب پاپولر مرٹھی، جناب عمران عظیم، محترمہ انا دہلوی، محترمہ الینا عترت، محترمہ شبنم عشائی، جناب راجیش ریڈی، جناب مضطر مجاز، جناب فاروق شکیل، جناب سردار سلیم، جناب وحید پاشاہ قادری، محترمہ الزیبتھ کورین (مونا) شرکت کریں گے۔ صدارت جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کی ہوگی۔ مہمان خصوصی جناب اے کے خان (آئی پی ایس) ہوں گے۔ اس مشاعرہ کے خاص مہمان پدم شری جناب مجتبیٰ حسین، پروفیسر بیگ احساس اور ان کے علاوہ ہندوستان کے مایہ ناز فٹبال کھلاڑی جناب محمد حبیب ہوں گے۔ مذکورہ پروگرام 21 جون کو 2 بجے دن اور 10 بجے شب ڈی ڈی اُردو دہلی اور دوردرشن کیندر رامنتا پور سے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ داخلہ عام ہوگا۔ سبھی حضرات سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔