آر جی آئی دیوالی سوپر سیل کے انعامات کی تقسیم

شمس آباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ڈومسٹک اور انٹرنیشنل ٹرمینلس پر 15 ستمبر تا 15 اکٹوبر تک دیوالی سوپر سیل کے تحت ’’آپ کی دکان ۔ ہمارا تحفہ ‘‘ کے نام سے شاپنگ میلہ مسافروں کے لیے خریداری پر انہیں ٹوکن دیا گیا ۔ 26 نومبر کو انعامات کی تقسیم اتکرش سریواستو ساکن لکھنو کو انعام میں کار ملی ۔ ایس جی کے کشور چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے اتکرش سریواستو کو کار کی چابی حوالے کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دیوالی ہندوستان کے اہم تہواروں میں سے ایک ہے ۔ اس موقع پر مسافرین کے لیے ’’ آپ کی دکان ۔ ہمارا تحفہ ‘‘ کے تحت شاپنگ میلہ منعقد کیا گیا ۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ مسافرین کو تمام سہولیات کے ساتھ ساتھ تہواروں کے موقع پر شاپنگ آفرس سے استفادہ کرنے اور انعامات جیتنے کا موقع فراہم کررہا ہے جس میں ہم کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور مسافروں کی جانب سے بہترین ردعمل بھی مل رہا ہے ۔۔