آر بی آئی کی شرح سود میں کمی

ممبئی۔2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک نے تقریباً 10 ماہ تک خاموشی کے بعد افراط زر کا جوکھم کم کرنے کے لیے قرض کی شرحوں میں 0.25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس کی وجہ سے مکانات، گاڑیوں اور کارپوریٹ قرضوں پر سود کی شرح کم ہوگی۔ بینک نے اس سے پہلے اکٹوبر 2016ء میں قرض کی شرح میں 0.25 فیصد کمی کی تھی۔ آج کے فیصلے کے باوجود ریزرو بینک نے جی ڈی پی 7.3 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ سکریٹری معاشی امور سبھاش چندر گارگ نے فیصلہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کو برقرار رکھنے اور افراط زر اعتدال پر لانے کی سمت یہ صحیح قدم ہے۔