اپنے ٹوئٹر پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کا بیان
نئی دہلی۔19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے آج الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس اب بھی ایک پرتشدد اور علیحدگی پسند تنظیم بنی ہوئی ہے جو دستور ہند کی مخالف ہے۔ اپنے ردعمل میں سروسنچالک آر ایس ایس موہن بھاگوت نے کہا کہ ہندو راشٹر کا مطلب یہ نہیں کہ اس میں مسلمانوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہندوتوا ہندوستانیت ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس ایک مخلص تنظیم ہے جس کی بنیاد منووادی ہندو راشٹر کے قیام کے لیے کی گئی تھی۔ سی پی آئی ایم نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ آر ایس ایس مسلسل ایک پرتشدد اور علیحدگی پسند جارحانہ رویہ والی تنظیم ہے جو دستور ہند کی مخالف اور منووادی ہندوراشٹر کے قیام کے مقصد سے قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے گاندھی کے قتل کے لیے پرتشدد رویہ اختیار کیا تھا اور اب گائو رکشا کے نام پر ہجومی تشدد کا سہارا لے رہی ہے۔ بھاگوت نے ’’بھوشیہ کا بھارت آر ایس ایس کا ایک نظریہ‘‘کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے الزام کی تردید کی۔