آر ایس ایس ایر انڈیا کو خانگیانے کی مخالف

نئی دہلی 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ مزدور سنگھ جو آر ایس ایس کی ہی ایک ملحقہ تنظیم ہے، ایر انڈیا کو خانگیانے کی مخالفت کی ہے۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ ایک قومی اثاثہ ہے لہذا اُس کی نجکاری نہیں ہونی چاہئے۔ بی ایم ایس کے صدر شاہ جی نارائن کے مطابق ایر انڈیا نہ صرف ہماری قومی کیریر کمپنی ہے بلکہ عوامی ملکیت ہے اور بحیثیت قومی اثاثہ اس کا تحفظ ضروری ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ایم بی ایس نے ایر انڈیا ایمپلائز اسوسی ایشن سے اپنی بھرپور یگانگت کا اظہار بھی کیا ہے۔ سودیشی جاگرن منچ (ایس جے ایم) نے بھی ایر انڈیا کو خانگیانے کی مخالفت کی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اس مقروض کمپنی کو حکومت مالی امداد کے ذریعہ اُس کے خسارہ کو دور کرسکتی ہے۔