حیدرآباد 27 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اور آندھراپردیش میں ریجنل رورل بینکس (آر آر بیز) کی اپیل پر جاری ہڑتال آج دوسرے دن میں داخل ہوگئی اور یہ کامیاب رہی ہے۔ تقریباً 10 ہزار آفیسرس، ملازمین اور عارضی ورکرس نے یونائیٹیڈ فورم آف آر آر بی یونینس کی اپیل پر گرامین بینکوں میں سہ روزہ ملک گیر ہڑتال کی مطابقت میں دونوں ریاستوں میں ہڑتال شروع کی ہے۔ دونوں تلگو ریاستوں میں جہاں زائداز 2100 برانچس کا نیٹ ورک ہے ، تمام پانچ آر آر بیز میں کام شدید متاثر ہورہا ہے۔